ممبئی : بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر نے فلم’’ بمبے ویلویٹ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم فلم کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کو فلاپ قرار دے دیا۔
بالی ووڈ کی فلم ’’بمبے ویلویٹ‘‘ کی ناکامی سے اداکار رنبیر کپو ہی نہیں بلکہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر بھی شدید مایوس ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر انو راب کاشیاب کی فلم ’’بمبے ویلویٹ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور منفی کردار ادا کیا جب کہ فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تاہم فلم نے شائقین کو متاثر کیا اور نہ ہی باکس آفس پرکوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرسکی۔
ہدایت کار کرن جوہر نے ایک میگزین کے سرورق کے لیے فوٹو شوٹ کرایا جب کہ انٹرویو میں اپنی فلم کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم بمبے ویلویٹ پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ فلم کوئی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی۔