counter easy hit

کرن سنگھ گرورنے اہلیہ بپاشا سے اظہارمحبت کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لےلیا

سڈنی: بالی ووڈ اداکارکرن سنگھ گرورسوشل میڈیا پراپنی اہلیہ اوراداکارہ بپاشا باسو کے لیے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہی رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے اس بار الگ ہی انداز میں انہیں پیار بھرا پیغام دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارکرن سنگھ گرورآج کل آسٹریلیا میں اہلیہ بپاشا باسوکے ساتھ چھٹیاں گزاررہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی اوربپاشا باسوکی کچھ تصویریں شئیرکیں اوربپاشا کے لیے محبت بھرا پیغام بھی دیا۔

اداکارنے لکھا کہ میں ایسی لڑکی سے اپنی زندگی میں کبھی نہیں ملا جو اتنا محظوظ کرنے والی، پرجوش اورخوبصورت ہو، بپاشا بالکل میرا ایک خواب پورا ہونے کے مانند ہے۔

واضح رہے کہ اداکار کرن سنگھ گروراپنی نئی آنے والی فلم “تھری دیو” جب کہ بپاشا باسو “راز 4″ اور “نو انٹری میں انٹری” میں جلوہ گر ہوں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website