بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور خان کی پیدائش گزشتہ سال ہوئی اور تب سے اب تک یہ بچہ میڈیا کی سرخیوں کی زینت ہے۔

مزید پڑھیں: کرینہ بھی بیٹے کے نام کو متنازع بنانے پر بول پڑیں
کرینہ اور سیف کے پہلے بیٹے کی ولادت 20 جنوری کو ممبئی میں ہوئی، جس کے بعد دونوں نے ایک بیان میں اس خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے بیٹے کا نام بھی شیئر کیا تھا۔جہاں بولی وڈ میں اداکار اپنی ماں بننے کی خبر اور بچوں کی تصاویر کو چھپا کر رکھنا بہتر سمجھتے ہیں، وہیں سیف اور کرینہ نے شروع سے ہی ہر خبر کو اپنے مداحوں سے شیئر کیا۔

سیف اور کرینہ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ کرینہ کپور کی پہلی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔اس سے قبل سیف علی خان نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، تاہم 2004 میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی، امریتا سنگھ سے سیف علی خان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔








