لاہور(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا نامور پاکستانی فیشن ماڈل کے لیے مسیحا بن گیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ فیشن ماڈل کے ساتھ فنکاری کرنے والے راہ راست پر آ گئے ، تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور فیشن ڈیزائنرز نے فیشن ماڈل انعم ملک کا معاوضہ روک رکھا تھا ، انعم ملک نے کئی بار ان سے اپنے پیسوں کا تقا ضا کیا مگر فیشن ڈیزائنر کمپنی ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ۔ جس پر نعم ملک نے مشہورڈیزائنر کے نان پروفیشنل رویئے کی شکایت سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کر ڈالی کہ میں نے ایک ماہ پہلے شوٹ کیا تھا جس کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تھا۔اس مقصد کے لئے جب بھی فیشن ڈیزائنر کو کال کرتی تھی وہ میرافون نہیں سنتا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان لوگوں کے پاس کرینہ کپوراور کنگنا سمیت دیگر بین الاقوامی ماڈلز کو دینے کے لئے پیسے ہوتے ہیں لیکن جب پاکستانی ماڈلز کی باری آتی ہے تو ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیتے ہیں اور سو سو نخرے کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر معاوضہ ادانہ کیا گیا تو وہ ڈیزائنرکانام سامنے لے آئیں گی ان ڈیزائنرز کو اپنے ملک کے ٹیلنٹ کی قدر کرنی چاہیے ۔ انعم ملک کے اس سٹیٹس کے بعد ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے بہت سے لوگوں نے ان کی حمایت کی ۔ آخری اطلاعات کے مطابق ڈیزائنر نے انعم ملک کے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں اور اس بات پر انعم ملک بالکل خوش ہیں