ممبئی : کرینہ کپور خان جو ایک عرصہ سے بالی ووڈ کی سپر ہٹ ہیروئنز میں شمار ہوتی ہیں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
وہ اپنے اسکول کے ساتھی اور کلاس فیلو ادیتہ کپور کی خواتین کے حقوق اور انھیں بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری فلم کی پروڈکشن کریں ۔فلم کی کہانی خود ادیتہ رائے کپور نے لکھی ہے جو تعلیم کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔
بتایا گیاہے کہ کرینہ کپور جو پریانکا چوپڑا اور فریدہ پنٹو کی لڑکیوں کی تعلیم بارے مہم ’’گرلز رائزنگ ‘‘کا حصہ بھی ہیں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھنے اور اس پر خاصی بحث مباحثے کے بعد اس فلم کو پروڈیوس کرنے کی حامی بھری ہے اور یہ ان کی پہلی فلم ہوگی جس سے وہ اداکارہ کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ رہی ہیں۔