ممبئی : کبھی دبلا پتلا ہونے کی خواہش تو کبھی نت نئے ملبوسات کا شوق، لیکن ان دنوں بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور پر لمبی اور حسین زلفیں رکھنے کا بھوت سوار ہے۔
خود کو فٹ، سلم اور سمارٹ رکھنا تو کوئی بالی ووڈ حسیناؤں سے سیکھے۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی دیگر حسیناؤں سے کم نہیں ، کبھی دبلا پتلا رہنے کیلئے جتن کرتی دکھائی دیتی ہیں تو کبھی نت نئے ملبوسات کے ساتھ تقریبات میں جلوے بکھیرتے نظر آتی ہیں۔
لیکن ان دنوں کرینہ کپور پر لمبی اور حسین زلفیں رکھنے کا بھوت سوار ہو چکا ہے، کہتی ہیں اگلے کچھ ماہ تک وہ کوئی ہیئر سٹائل نہیں بنائیں گی بلکہ اپنی زلفوں کو لمبا کرنے کیلئے مختلف ٹوٹکے بھی آزمائیں گی۔
پتہ چلا یہ سارے جتن وہ اپنی نئی فلم کیلئے کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ اگست میں شروع ہوگی۔