counter easy hit

شادی کے بعد کچھ نہیں بدلا ، میں اور سیف اچھی زندگی گزار رہے ہیں : کرینہ کپور

311827_66813372. [downloaded with 1stBrowser]نہیں نہیں ، کچھ نہیں بدلا ، میں کبھی نہ چاہوں گی ، کہ مجھ میں یا میرے شوہر میں کسی قسم کی تبدیلی پیدا ہو ، شادی کے بعد کچھ بھی نہیں بدلا ، اور میں چاہتی بھی ایسا ہی ہوں ، کرینہ کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے ۔
بالی وڈ ( نیٹ نیوز ) بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے ایک تقریب میں اس سوال کے جواب میں کہ شادی کے بعد وہ کیسی تبدیلی محسوس کرتی ہیں کہا کہ کسی طرح کی تبدیلی نہیں اور سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے ۔ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرینہ اور نواب آف پٹوڈی سیف کی شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی ۔
کرینہ کہتی ہیں کہ وہ اور سیف بڑی مطمئن زندگی گزار رہے ہیں ، میں اپنی شادی کے فیصلے او ر اب شادی شدہ زندگی سے خوش ہوں ، اورمیں کبھی نہ چاہوں گی کہ سیف میں کسی قسم کی تبدیلی پیدا ہو ۔