counter easy hit

کرینہ شادی کی چوتھی سالگرہ منانے شوہرسیف کے پاس کیرالہ پہنچ گئیں

Karina fourth wedding anniversary celebration reached Kerala to suhrsyf

Karina fourth wedding anniversary celebration reached Kerala to suhrsyf

ممبئیبالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کرینہ کپور شادی کی چوتھی سالگرہ منانے  کیرالہ پہنچ گئیں جہاں ان کے شوہر اور اداکار سیف علی خان اپنی نئی آنے والی فلم شیف کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبروں کی خاصی زینت بنی ہوئی ہیں، اداکارہ حاملہ ہونے کے باوجود فلموں میں اداکاری اورمختلف فیشن شومیں بھی بڑے جوش و خروش سے شرکت بھی کررہی ہیں تاہم اب اداکارہ اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منانے بھارتی ریاست کیرالہ پہنچ گئی ہیں جہاں چھوٹے نواب سیف علی خان اپنی آنے والی فلم “شیف” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں.

کرینہ کپور کی حاملہ ہونے کے باوجود ریمپ پر واک

دوسری جانب سیف علی خان بھی کرینہ اوراپنے پہلے بچے کی دسمبر میں پیدائش کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں اورفلم “شیف” کی شوٹنگ وہ دسمبر سے پہلے ہی مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کرینہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارسکیں۔

حمل کے دوران جلد اور بال خوبصورت ہوگئے ہیں

فلم کے ہدایتکارراجا کرشنا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ فلم کو دسمبر سے پہلے ہی مکمل کرلیں جب کہ فلم کے کچھ رہ جانے والے مناظرکو ہم بعد میں بھی عکسبند کراسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website