دبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے دبئی کے معروف تجارتی مرکز میں جیولری کے دو شو رومز بنائے ، افتتاح دو روز بعد کیا جائے گا
معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں زیورات کا کاروبار شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے دبئی کے معروف تجارتی مرکز میں جیولری کے 2 شوروم بنائے ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح آئندہ دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔ سونے کی خرید و فروخت کی مشہور کمپنی ماربالا گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر کرینہ کپور ایک ہی روز دونوں شورومز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی نے اپریل 2013 میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔