ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بڑی سکرین کے بعد اب چھوٹی سکرین پر جلوے بکھیرنے والی ہیں۔
کرینہ کپور بالی وڈ کے ڈائریکٹر و فلمساز کرن جوہر کے ساتھ ایک ٹی وی شو کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ یہ شو فیشن کے حوالے سے ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کرینہ کپور نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مارچ 2018 تک نئی فلمیں سائن نہیں کرینگی کیونکہ وہ اپنے بیٹے تیمور کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ کرینہ کپور ان دنوں اپنی فلم ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل سائن کی تھی ۔ کرینہ کپور کی جانب سے نئی فلموں کیلئے رابطہ کرنے والے فلمسازوں کو جواب دیا جا رہا ہے کہ وہ یا تو کسی اور اداکارہ کو اپنی فلم میں شامل کریں یا پھر مارچ 2018 تک انتظار کریں۔