ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار ، چھوٹے نواب سیف علی خان نے امریتا سنگھ سے علیحدگی کے بعد اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن اب پہلی مرتبہ سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کا والد کی دوسری شادی پر موقف سامنے آگیا۔ کافی ود کرن میں کرن جوہر کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سارہ علی خان نے بتایا کہ سب کو معلوم تھا کہ میرے ساتھ ان کا کیسا رشتہ ہوگا، کرینہ کپور نے بھی مجھے یہی کہا تھا کہ میری ایک والدہ ہیں جو کہ بہترین ہیں اور وہ بھی میری والدہ نہیں دوست بننا چاہتی ہیں، والد نے بھی کبھی یہ نہیں کہا کہ کرینہ کپور خان میری دوسری والدہ ہیں۔
سارہ علی خان نے ماضی کی یاداشت کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت ایسا تھاکہ میں سوچتی تھی کہ میں کرینہ کو اس کے نام سے پکاروں یا پھر کرینہ آنٹی بولوں لیکن اس میں والد نے مدد کی اور بتایا کہ کرینہ آنٹی کہنے کی ضرورت نہیں۔ یاد رہے کہ سیف علی خان نے کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی تھی۔