کوٹلی …..کوٹلی آزاد کشمیر کے شہر نکیال میں گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کے بعد اب فوج اور پولیس نے حالات کو مکمل قابو میں کرلیا ہے۔تاہم بازاراوردکانیں آج بھی بند ہیں۔پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد آج مزید 11کارکنوں کو گرفتارکرلیاہے۔
ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال میں پیپلزپارٹی اورن لیگ کے کارکنوں میں تصادم اورایک پی پی کارکن کی موت کے بعد حالات قابو میں ہیں۔فوج اور پولیس نے حالات کو مکمل کنٹرول کرلیا ہے جس کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم علاقے میں دکان اور بازار بند ہیں۔نکیال میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ن لیگ کے 11 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے،گذشتہ روزبھی 15لیگی کارکنوں کوگرفتارکیاگیا تھا ۔تمام زیرحراست افرادکو کوٹلی منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے کارکن کے قتل اور پتھراؤ کا مقدمہ 70افرادکے خلاف درج کرلیاتھا۔مقدمے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے بیٹے فاروق سکندر کا نام بھی شامل ہے۔