counter easy hit

کرتارپور راہداری کے افتتاح پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی راہنمائوں نے خراج تحسین پیش کیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان اور ہندوستان کی سرحد کے قریب واقع سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے حوالے سے پوری دنیا میں رہنے والے سکھوں کیلئے انتہائی اہم دربار صاحب کرتار پورہ کی تعمیر اور اس تک رسائی کیلئے سرحدی راہدری کے تاریخی افتتاح کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی برادری نے کرتار پور راہدری کھولنے کے پاکستانی اقدام کی تعریف کی۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہدری کا افتتاح کرکے دنیا بھر کی سکھ برادری کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا،جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے 9 نومبر 2019 کو بابا گرونانک کے 550 یوم پیدائش پر کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ بابا گرونانک صاحب نے کرتار پور میں اپنی زندگی کے آخری سال گزارے، سکھ مزہب میں کرتار پور کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کرتار ہور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی اتحاد کی ایک حقیقی علامت ہے، ترجمان نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتار پور راہدری کا دورہ کیا اور اسے امید کی کرن قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی برادری نے کرتار پور راہدری کھولنے کے پاکستانی اقدام کی تعریف کی، کرونا وبا کے باعث 16 مارچ کو کرتار پور راہدری کو عارضی طور ہر بند کیا گیا تھا، دنیا بھر میں مذہبی مقامات کے کھلنے کی ساتھ ہی پاکستان نے 29 جون کو کرونا ایس او پیز کے تحت کرتار پور راہدری کو کھول دیا تھا۔ بھارت کی جانب سے ابھی تک سکھ زائرین کے لیے کرتار پور راہدری کو نہیں کھولا گیا،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website