counter easy hit

سکھ یاتریوں کیلیے بڑی خوشخبری، کرتارپورراہداری 29 جون سے حفاظتی انتظامات کیساتھ کھول دی جائیگی، مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی منائی جائیگی

پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے 29 جون سے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سنیچر کو دفتر خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کرتارپور راہداری کھولنے کو تیار ہیں اور انتظامات کی تیاری کے حوالے سے انڈیا کی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یاتریوں کے لیے راہداری کو دوبارہ کھولنے کی اطلاع پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےبھی دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں کھل رہی ہیں، اور پاکستان تمام سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ہم نے انڈیا کو 29 جون سے سے کرتارپور راہداری کھولنے کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کر دیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع مہاراجہ رنجیت سنگھ کی موت کی برسی کے حوالے سے ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کرتے ہوئے پاکستان نے کرتار پور راہداری کو عارضی طور پر 16 مارچ کو بند کیا تھا۔
پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام کرتار پور گردوارہ کو گزشتہ سال انڈیا سے آنے والے یاتریوں کے لیے خصوصی راہداری کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website