فرانس: تحریک انصاف فرانس کشمیر کمیٹی کے کوارڈینٹر مرزا آصف جرال نے کشمیر کمیٹی تحریک انصاف فرانس کا کوارڈینٹر بنانے پر تحریک انصاف فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہے کہا کہ وو آپ کی توقعات سے بڑھ کر کام کریں گے اور سینئر رہنما آرگنائزر کشمیر کمیٹی تحریک انصاف فرانس مبشر چودھری کے ساتھ مل کر بہت جلد فرانس میں مقیم کشمیریوں کو تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انھیں ذمداری ملنے پر مبارکبادوں کے پیغامات پہنچائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف بڑے بڑے برج الٹا دے گی اور کاشمیری عوام عمران خان کو ہی اپنا لیڈر مانتی ہے انھوں نے بہت جلد فرانس میں مقیم کشمیری برادری کے لیے ایک کنونشن بلانے کی خوشخبری بھی سنائی۔