counter easy hit

کشمیر کونسل یورپ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف یورپ میں آگاہی مہم شروع کرے گی۔ علی رضا سید

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل یورپ (ای یو) علی رضا سید نے کہاہے کہ کونسل مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیرجمہوری رویے کے خلاف بہت جلد یورپ میں ایک بھرپوراگاہی مہم شروع کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ پاکستان کیساتھ کشمیرکے سوال پر مذاکرات سے انکارکرکے بھارت نے غیرسفارتی اور جارحانہ طرزعمل کامظاہرہ کیاہے۔بھارت کے اس غیراخلاقی اورغیرجمہوری رحجان کامطلب یہ ہے کہ وہ ہرگز مسئلہ کشمیرکے پرامن حل میں سنجیدہ نہیں بلکہ اس کی خواہش ہے کہ علاقے میں کشیدگی جاری رہے۔

انھوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیرپر بھارت کا رویہ دوہرے معیارپر مبنی ہے اور ہم اپنی اس مہم کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے بھارت کا آلودہ اور غیرجمہوری چہرہ بے نقاب کریں گے۔ ملاقاتوں، سیمیناروں اور ابلاغ کے دیگر ذرائع کو استعمال کرکے ہم یورپ کے لوگوں کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیرکے حقائق سے آگاہ کریں گے۔

کشمیرخطے میںکشیدگی کی اصل وجہ اور پاکستان اور بھارت کے مابین سب سے بڑامسئلہ ہے اور اگر بھارت اس دیرینہ مسئلے پر بات نہیں کرناچاہتا تو پھر باقی ماندہ دیگر کم اہم مسائل پر بات کس طرح ہوسکتی ہے؟انھوں نے خبردارکیاکہ مسئلہ کشمیرایک کلیدی تنازعہ ہے جس پر پاکستان اور بھار ت کے مابین کئی جنگوں میں بے شمار لوگ جان گنواچکے ہیں۔ بھارت خطے کو ایک اور جنگ کی طرف لے جاناچاہتاہے۔ یہ جنگ جنوبی ایشیاء کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ہوگی جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیاکے امن کے لیے تباہ کن ہوگی۔

علی رضاسید نے پاکستان کے اس موقف کوسراہاجس میں اس نے بھارت کے ساتھ بات چیت سے قبل کشمیری قیادت سے ملاقات پر اصرار کیاہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کے دلیرانہ موقف سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان اپنا یہ مضبوط موقف جاری رکھے گا۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ عالمی برادری کو جاننا ہوگا کہ کشمیری چھ دہائیوں سے حق خودرادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور بھارت غیرجمہوری طریقے اور مظالم کے ذریعے ان کی اس تحریک کو دباناچاہتاہے۔مقبوضہ کشمیرکے صورتحال کے بارے میں انھوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سینکڑوں ہزار کشمیری شہیداور لاپتہ ہوچکے ہیں۔ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو دباکررکھاہوا اور اس مقصد کے لیے وادی کشمیرمیں سات لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں تشدد کے ساتھ ساتھ ، اب بھارت نے مذاکرات سے انکارکرکے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لکیر ” کنٹرول لائن” پرمسلسل حملے کرکے کشیدگی کو بڑھا دیاہے۔ مودی کی پاکستان سے متعلق پالیسی نے خطے کے لوگوں کو نا امید کر دیا ہے۔ لوگ طویل عرصے سے امن کی بحالی اور خطے کی خوشحالی چاہتے ہیں لیکن انہیںمودی رجیم کی حرکات سے مایوسی ہوئی ہے۔ علی رضاسید نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری رہنمائووں کی گرفتاری اور پرامن مظاہروں پر سیکورٹی فورسز کے حملوں کی بھی مذمت کی۔

Av. Des Vaillants 36, 1200 Brussels, Belgium,
e-mail: info@kashmircouncil.eu