counter easy hit

برسلزمیں مودی کی آمد پرکشمیرکونسل ای یو کا احتجاجی مظاہرے کی تصویری جھلکیاں

کشمیر کونسل یورپ ( ای یو) کی طرف سے برسلزمیں30 مارچ بروزبدھ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر آمد پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں بڑی تعدادمیں لوگ شریک ہوئے جن میں اہم شخصیات اورسماجی اورانسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے۔مظاہرے کے اہتمام میں کشمیرکونسل یورپ کو ورلڈ کشمیردائس پورہ الائنس کنیڈا، کشمیرکمیٹی سویڈن، کشمیریورپین الائنس ناروے، فری کشمیرآرگنائزیشن جرمنی، کشمیرسنٹر ہالینڈ، انٹرنیشنل کونسل فارہومن ڈی ویلپمنٹ ، کشمیرانفو، جے کے ایل یف بلجیم ودیگرتنظیموں کا تعاون حاصل تھا۔مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔بعض پلے کارڈز پر ’’مودی قاتل، مودی دہشت گرد اور مودی فاشسٹ کے الفاظ بھی تحریرتھے۔ مظاہرین نے مودی کے کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔

اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل یورپ ( ای یو)علی رضاسید نے کہاکہ یہ مظاہرہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور بھارت کے اندر اقلتیوں اور دیگر مظلوم طبقات کے ساتھ حکومتی ظلم و زیادتی کے خلاف کیاگیا۔مودی کی سربراہی میں بی جے پی کی حکومت کا ٹریک ریکارڈاتنابھیانک ہے کہ اس کے برسراقتدارآتے ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زورپکڑ گئی ہیں اوراس دوران لوگوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کیاجارہاہے۔بھارتی حکومت کارویہ دنیامیں قائم انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ مظاہرے میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سلطان محمود چوہدری خصوصی دعوت پرشریک ہوئے اور خطاب کیا۔ ۔مظاہرے دیگرشرکاء میں سردارصدیق، میرشاہجہاں(انفوکشمیر)، ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس کے صدر چوہدری خالدمحمودجوشی، کشمیری رہنماء حاجی خلیل، شیخ ماجد(پی ٹی آئی)، یورپ ۔پاک فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویزلوہسراورجے کے ایل ایف کے مرزاشبیر، ناصر چوہان، شکیل گوہر، سوشلسٹ پارٹی کے عامرنعیم بھی شامل تھے۔

Protests (1)

Protests

Protests (2)

Protests

Protests (3)

Protests

Protests (4)

Protests

Protests (5)

Protests

Protests (6)

Protests

Protests (7)

Protests

Protests (8)

Protests