ویانا (اکرم باجوہ) کشمیر کلچر آسٹریا کی جانب سے 23 جولائی کو کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انڈیا کی کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف آسٹرین پارلیمنٹ کے سامنے سے پُرامن احتجاجی ریلی میں شرکت کی اپیل۔
یہ بات کشمیر کلچر سنٹر آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا اُنہوں نے مذ ید کہا کہ جو بھارت کشمیر میں ظلم کی تمام حدیں کراس کر رہا ہے یہ بہت دیر تک نہیں چلے گا۔
ہم بھارت کی جانب سے کشمیر میں پُر تشدد کاروائیاں کی مذمت کرتے ہیں ۔انڈیا کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف پاکستانی کمیونٹی ویانا کی جانب سے 23 جولائی بروز ہفتہ دوپہر 14 بجے آسٹرین پارلیمنٹ کے سامنے سے شروع ہوکر پُر امن احتجاجی ریلی کار پلٹس انڈین ایمبیسی کے سامنے پُر امن احتجاج کے ساتھ ختم ہوگی۔
تمام پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بزرگ حضرات شرکت کرکے کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ۔تمام پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنی اپنی فیملیز کو اور دوستوں کو ضرور ساتھ لائیں۔