اسلام آباد (یس ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر تسلط نام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔
عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرے۔ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی منزل حاصل کر لیں گے۔