لیڈز برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) سری نگرسے عالمی شہرت یافتہ سکالر، محقق، تجزیہ نگار و مصنف ڈاکٹر عبدالمجیید سراج نے معروف برطانوی سکالر اور کمیونٹی راہنما گوھر الماس خان سے خصوصی ملاقات کی اور انکو کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے آگاہ کیا اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
جس پر گوھر الماس خان نے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی اور اس امر پر زور دیا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل پاکستان کے خواب کی تعبیر ناممکن ہے۔
اس موقعہ پر ڈاکٹر عبدالمجیید سراج نے مسئلہ کشمیر کے موضوع پر انکو اپنی کتاب کا تحفہ بھی دیا. ملاقات میں راجہ ناظم علی، معروف بٹ ، شاھد احمد اور عمران خان بھی موجود تھے۔