تحریر : نوید فاروقی
کشمیر کے دونوں حصے اور گلگت بلستان لداخ کے عوام کے بنیادی حقوق پر ہم سب متفق بهی ہیں اور پاکستان سے گزاریش کرتے ہیں کے جناب ہمارا مثلہ آپ کے اندرونی معملات میں دخل دینا ہر گز نہی ہیں نا ہی ہماری دشمنی پاکستان انڈیا کی عوام سے ہے پاکستان اور انڈیا کی ترقی اسی میں مکمن ہے جب وہ کشمیر گلگت بلستان لداخ جموں سری نگر سے اپنی اپنی افواج کو نکالے بہت ڈارمہ بازی کر لی ہے دونوں ملکوں کی حکومتی اداروں نے اب چاروں طرف کی عوام جاگ چکی ہے اب یہ دو قومی نطریہ کیا ہے عوام اچهی طرع جانتی ہے ہمارے نوجوانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔
جموں کشمیرپیپلز نییشنل پارٹی نے عوامی مفاھمتی کمیٹی برائے گلگت بلتستان و جموں کشمیر کے چیرمین ڈاکٹر محمد زمان کو انسداد دھشت گردی کی عدالت کی طرف سے اشتہاری مفرور قرار دئیے جانے کی سخت ترین مذمت کرتی ھے اور قرار دیتی ھے کہ ڈاکٹر زمان کے خلاف یہ کاروائی محض اس لئیے کی گئی ھے کہ وہ منقسم ریاست جموں کشمیر و گلگت بلتستان کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رھے ھیں کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیاں اور پاکستان کی مجاور ریاستی مشینری کسی صورت میں اس امر کو برداشت نہیں کر سکتی کہ ریاست جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے مابین کسی قسم کے کوئی رابطے قائم ھوں اور اسی وجە سے ڈاکٹر زمان کو ریاستی جبر کے ھتھکنڈوں کے ذریعے ھراساں کیا جا رھا ھے۔
جموں کشمیر پیپلیز نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر زمان کے خلاف انسداد دھشت گردی کے مقدمات فوری طور پر ختم کئیے جائیں اور گلگت بلتستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے نیشنل ایکشن پلان اور انسداد دھشت گردی کے نظام کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ اس نظام کے ذریعے قوم پرست سیاسی قائدین کو ریاستی ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رھا ھے۔
جموں کشمیر پیپلیز نشینل پارٹی جواھر لعل نہرو یونیورسٹی دھلی میں بھارتی پولیس کی جانب سے کی گئی کاروائی کی سخت مذمت کرتی ھے اور مطالبە کرتی ھے کہ کنہیا کمار اور پروفیسر گیلانی سمیت تمام گرفتار شدگان کو فوری رھا کیا جائے اور انکے خلاف قائم تمام مقدمات ختم کئیے جائیں – طابعلم رھنما کنیہیا کمار، پروفیسر گیلانی اور دیگر لوگوں کے خلاف صرف اس لئیے ریاستی انتقامی کاروائی کی جا رھی ھے کہ یہ لوگ ریاست جموں کشمیر کے اندر بھارت کی غیر انسانی جابرانہ کاروائیوں کی مخالفت کرتے ھیں۔
گلگت بلتستان کی پاکستانی کٹھ پتلی حکومت سے مطالبە کرتی ھے کہ فوری طور پر قوم پرست رھنما بابا جان اور ان کے تمام ساتھیوں کو رھا کیا جائے اور انکے خلاف قائم تمام مقدمات واپس لئیے جائیں -ہم سمجھتے ھے کہ بابا جان اور انکے ساتھیوں کے خلاف صرف اس لئیے ریاستی انتقامی کارروائی کی جا رھی ھے کہ وہ گلگت بلتستان پر پاکستان کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور گلگت بلتستان کے عوام کو تمام آئینی اور سیاسی حقوق دلائے جانے کے لئیے جدوجہد کر رھے ھیں فیلفور ختم کئیے جائیں یە ریاستی کاروائی محض اس لئیے کی جا رھی ھے کہ وہ قوم پرست سیاسی قیادت کی معاونت کرتے ھیں اور ریاستی جبر کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کرتے ھیں۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر پیپلیز نیشنل پارٹی سعودی عرب کے رہنما لیاقت انقلابی رضوان اشرف طابش ارسلان افتی خان عابد مجید جاوید عنایت رحیم کشمیری تیفور اکبر رحیم خان نے حبیب الرحمئن جنرل سیکڑری جموں کشمیر پلیپیز نیشنل پارٹی نے ایک کانفرنس مینٹگ کے بعد یہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا رہنماوں کا مزید کہنا تها کے چاروں طرف کی آزادی کا حل صرف اور صرف قومی جمہوری انقلاب ہے جب تک عوام مکمل طور پر بیدار نہی ہوتی تب تک اپنی حقوق کی جنگ لڑنا ناممکن ہے۔
تحریر : نوید فاروقی