مظفرآباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں پانی کی کمی سے بے چینی پیدا ہو رہی ہے نیلم جہلم منصوبہ سے پیدا شدہ ماحولیاتی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان سے بات چیت کا عمل جاری ہے،،
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ کے تحت دریائے نیلم کا رخ تبدیل کر نے سے پیدا ہونے والے اثرات کے متعلق کسی کو کوئی اندازہ نہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ نوسیری سے نیچے دریائے نیلم کے پانی کے بہائو کی کیا صورتحال ہوگی پتہ نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں پانی کی کمی سے بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔ سراں سے دریائے جہلم کا رخ تبدیل کرنے کے بجاے چلتے دریا پر منصوبہ لگا یا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام ایشوز پر وفاقی حکومت سے رابطہ میں ہیں اور اس ضمن وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ کمیٹی ممبران مظفرآباد کا دورہ کر کے دریائے نیلم کا رخ تبدیل ہونے اور نیلم میں پانی کے بہاؤ میں کمی کے باعث ماحولیاتی مسائل کا جائزہ لے چکے ہیں اور کمیٹی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اس نے رپورٹ وزیراعظم پاکستان کو پیش کر دی ہے۔