کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ تقریب میں کارکنان اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور رہنماوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت ملنا چاہیے کیونکہ کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کے ہی پاس ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما سلیم بٹ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور یہ دن کشمیری عوام اور انکی جدوجہد سے تجدید کا دن ہے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ٹیبلو بھی پیش کیا۔