پیرس : معروف سماجی سیاسی و مذہبی شخصیت محترمہ روحی بانو نے کہا کہ کشمیر ملین مارچ برسلز جانے والی خواتین 25 اکتوبر 2015 صبح 7:45 بجے تک لازمی Six Route La Courneuve پہنچ جائیں – کیونکہ 8:00 بجے بس اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جائے گئی۔
محترمہ روحی بانو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک نیک مقصد کی لئے جا رہے ہیں ہو سکتا ہے ہماری یہ کاوش کشمیریوں کی آزادی کا سبب بن سکے کیونکہ یہ کشمیر ملین مارچ ہے مظلوم اور بے بس کشمیری بہن بھائیوں کے لئے یہ مارچ ہے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے یہ جہاد ہے مسلہ ء کشمیر کو عالمی سطح پرحقیقی معنوں میں اجاگر کرنے کا یہ قدم ہے بھارتی مظالم سے کشمیریوں کو نجات دلانے کے لئے یہ احتجاج ہے کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کا انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کا یہ اظہار ہے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور بے یارومددگار عوام کے ساتھ یکجہتی کا – انہوں نے مذید کہا کہ اس سے پیشتر بھی وہ کشمیر کی آزادی کی لئے خواتین کے ساتھ بلجیم جا چکی ہیں – انہوں نے کہا ماشاءاللہ آزاد جموں کشمیر کے صدر محترم زاہد ہاشمی صاحب آزادی کشمیر کے کئے بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کے پروگرام بھی بہترین ہوتے ہیں۔
فرانس میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے پروگرام تو ہوتے رہتے تھے جو صرف مرد حضرات پر مشتمل ہوتے تھے لیکن روحی بانو نے بھاری اکثریت میں خواتین کو کشمیری پروگرام میں اکٹھا کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عورت بھی کسی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہے – روحی بانو نے کہا کہ کشمیر کاز کے سلسلے میں یورپین پارلیمنٹ برسلز بلجیم میں ہونے والے ملین مارچ میں شریک ہونے کے لئے جن خواتین اور فمیلز کو تیار کیا ہے۔
ان کی لسٹ آزاد جموں کشمیر فرانس کے صدر اور معروف سماجی سیاسی و مذہبی شخصیت محترم جناب زاہد ہاشمی کو ارسال کر دی ہے – – جو مندرجہ ذیل ہے روحی بانو صدر پاکستان پیپلز پارٹی ویمن وینگ فرانس ناصرہ فاروقی معروف میک آپ آرٹسٹ اور سپوت پرسن پی ٹی آئی فرانس نینا خان معروف فیشن ڈیزائنر اور جنرل سیکرٹری حق باھو ٹرسٹ فرانس شبانہ چوہدری معروف سیاسی و مذہبی شخصیت اور سیکرٹری خزانہ حق باھو ٹرسٹ فرانس ناصرہ خان ریزیڈنٹ ایڈیٹر گجرات لنک اور چیف میڈیا ایڈوایئزر حق باھو ٹرسٹ فرانس کومل معروف میک اپ آرٹسٹ اور فوٹو گرافر ممتاز ملک معروف شاعرہ اور کالم نویس طارق محمود ، عدیلہ طارق ، نبیل طارق ، تسلیم امجد ، کومل امجد ، غزل امجد ، سمبل امجد ، عقیلہ حسن ، راحیلہ افضال ، مریم راسو ، تنزیل ، فریحہ ، کرن ، شمیم آفتاب ، نسیم آفتاب ، شاہین ، سارہ ، زہرہ ، فرحت عاشق ، سعادیہ فواد ، صفیہ خواجہ ، قیصرہ منصور ، شہناز قریشی ، غوثیہ رازق ، عبدالرازق ، شیراز رازق ، سعادیہ ، مہتاب بانو ، عارف ، صوفیہ ذوالفقار ، ریاض ، عینی ریاض ، رضوانہ اسلم ، اذان خرم ، نثار شیخ ، طاہرہ نثار ، حنا نثار ، اقراء نثار ، سنا نثار ، روبینہ محمود ، ذاکاریہ ، ریشمین اختر ، تحرین اختر ، مفصر اختر ، چوہدری مسعود ، مینا مسعود۔