لندن : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہوگی کیونکہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جسے حل کرنا بہت ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔
لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور خطے میں اپنا کردار درست طریقے سے ادا کررہا ہے جب کہ ہم اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائے ہیں جس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا
ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جب کہ دھرنے منفی سیاست ہیں اس لیے ہمیں مثبت رہنا چاہیے کیونکہ نئے چیف جسٹس نےبھی کہاکہ دھرنوں کی وجہ سےفیصلوں میں تاخیرہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 سال سے زائد حکمرانی کرنے والوں کو بھی بجلی کے مسئلے کے لیے کام کرنا چاہیے تھا لیکن گزشتہ حکومتوں نے برطرف لوگوں کوواپس بلاکر 15 سال کی تنخواہیں دیں۔