counter easy hit

مرسوں مرسوں کشمیر نہ دے سوں ذوالفقار بھٹو نے کشمیر کا نام ہمیشہ پاکستان کیساتھ جوڑا، کامران گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (پی پی پی فرانس) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈنیٹر کامران یوسف گھمن نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسی جماعت ہے جس کے بانی بابائے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع دن سے کشمیر کا نام پاکستان کے ساتھ ہمیشہ جوڑا، کشمیر کو پاکستان سے ملانا اور دنیا کے تمام پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کیلئے انہوں نے آواز اٹھائی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اپنے دور حکومت میں وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید نے یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام منایا تھا اور عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر پلیٹ فارم پر ایک ہی اعلان کیا ہے کہ مرسوں مرسوں کشمیر نہ دے سوں کشمیر کے تمام مظلوم بہنوں اور بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔