پیرس بھر میں موجود کشمیری کمیونٹی کا ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان، کشمیر کمیٹی کے کواآرڈینیٹر عبدالقدیر کا یس اردو نیوز پر اظہار خیال
پیرس ( نامہ نگارخصوصی) آل پارٹیز کشمیر فورم فرانس کی کشمیری کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عبدالقدیر نے اپنے بیان یں کہا ہے کہ پیرس بھر کی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی بھارت کے یوم آزادی کو یوسم سیاہ کے طور پر منانے جارہی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایفل ٹاور پر 03:00بجے سے شام 05:00بجے تک کشمیری ویورپی کمیونٹی بھرپور مظاہرہ کریگی۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بھارت کی دہشتگردی پر خاموش نہیں بیٹھنے دینا چاہیے ورنہ کشمیریوں کی طرح باقی جنوبی ایشیائی ریاستیں بھی بھارت کے جنگی جنون کی بھینٹ چڑھنا شروع ہوجائیں گی۔ اس کی ٹھوس وجوہات ہیں بھارت کا ہندو فاشسٹ وجود جوکہ پوری دنیا کے لئے دہشت گرد خطرہ ہے جو روز بروز بڑھتا جارہاہے اور دنیا خصوصاً جنوبی ایشیا کا امن روز تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فاشسٹ ملک بھارت ایسی روز دہشت گرد کارروائیاں کر رہا ہے۔