ویانا (اکرم باجوہ) اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے 23 جولائی بروز ہفتہ دوپہر 14 بجے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ا ظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی کمیونٹی ویانا کی طرف سے آسٹرین پارلیمنٹ کے سامنے پُرامن احتجاجی ریلی شروع ہوکر جو انڈین ایمبیسی کے سامنے پُرامن احتجاج کے ساتھ ختم ہوگی میں شامل ہوں۔
یہ بات پا کستا ن عوامی تحریک آسٹریا کے صدرالحاج خواجہ محمد نسیم نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہی اور مذید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک آسٹریا اور منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران اور کارکن کشمیری بھائیوں کے ساتھ ا ظہار یکجہتی کے لیے بھر پور شرکت کریں گے اور انڈیا کی طرف مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں ،بچوں، عورتوں اور بزرگوں پر ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔
اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ پُرامن احتجاجی ریلی میں شامل ہوکر نہتے کشمیر ی بھائیوں کی جہدو جہد آزادی کی اخلاقی حمایت کی جائے۔