اسلام آباد(ایس ایم حسنین) جرمنی کے درالحکومت برلن میں اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر کشمیری کمیونٹی نے زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مظاہرے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اب ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ دوسری اقوام بھی اس ساری صورتحال میں بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت کر رہی ہیں۔ اس موقع پر سینکڑوں کشمیریوں نے برلن میں بھارتی جبرواستبداد کیخلاف مظاہرے میں شرکت کی۔ کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کے قتل عام کیخلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا غیر انسانی ظلم وتشدد مہذب دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قابض فوج کے جلد از جلد انخلا کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔مظاہرے میں ہر طبقے اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہرعمر کے افراد شریک تھے۔
Protests in #Germany. #kashmirbleeds , @SMQureshiPTI @ForeignOfficePk pic.twitter.com/Dy0b1RvAvK
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 24, 2020
Today in #Berlin . #kashmirbleeds pic.twitter.com/UvfvjKm61w
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 24, 2020