پیرس، ایفل ٹاور پر27اکتوبر مظاہرے میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی اتحاد کا عملی مطاہرہ کرتے ہوئے بھرپور شرکت کرے،چوہدری اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری اصغر خان نے پیرس کی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایفل ٹاورپر27 اکتوبر کوشام 04 بجے بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔اورمثالی اتحاد کا ثبوت پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وکشمیری کمیونٹی مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کلمہ حق بلند کرتی رہینگی۔ مقبوضہ کشمیر میں 27 اکتبور کے دن غاصب بھارتی فوج نے پنجے گاڑھے اور اس وقت سے مسلمان مظلوم کشمیری بہن بھائی ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ اس جبر واستبداد کو بے نقاب کرنے کیلئے ہم اپنا مظاہروں کا جمہوری حق پوری دنیا میں استعمال کرتے رہینگے اور اقوام عالم کو بیدار کرتے رہینگے۔