سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری کرکٹرز کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہننا اور قومی ترانہ پڑھنا ایک فطری عمل ہے اور اس پر نوجوانوں کی گرفتاری بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی ہے.
گاندربل پولیس کے سربراہ فیاض احمد نے بتایاکہ گرفتار کیے جانیوالے زیادہ تر کھلاڑی اسکول یا کالج کے طالب علم ہیں تاہم سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہننے اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے پر کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت ایک ٹھوس اور ناقابل تردید حقیقت ہے اور اس کا اظہار کشمیری عوام پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے پہلے سے کرتے آرہے ہیں، یہ ایک فطری اور قدرتی جذبہ ہے اور اس کو طاقت کے ذریعے سے ماضی میں ختم کیا جاسکا ہے اور نہ مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔ دہلی سے تفتیشی ٹیم بلانااس امرکا غماز ہے کہ دراصل بھارت عملاً ایک ’’ہندو راشٹر‘‘ میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس نے ’’مسلم کشمیر‘‘ کیخلاف باضابطہ جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرول لائن پر بٹالک سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بٹالک سیکٹرمیں پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو بچالیا گیا۔ہلاک ہونیوالے فوجیوں کاتعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے۔ دریں اثنا حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے 9 اور 12 اپریل کو بھارت کے نام نہاد ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ کوئی بھی انتخابی ڈھونگ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ حریت کانفرنس کے رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں وکشمیر کے سربراہ محمد یوسف نقاش کوصفاکدل پولیس اسٹیشن سے سری نگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔