مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کشمیری قیادت کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) رواں برس پوری دنیا کے مسمانوں نے ایک ساتھ عید الفطر منائی لیکن اس مقدس دن مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔ کشمیری قیادت کو گرفتار کئے جانے پر سخت تحفظات ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیری قیادت کی گرفتاریوں کا نوٹس لے۔