پاکستان اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منارہے ہیں ۔
آج بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہوگی، دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔یوم سیاہ کی کال حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے د ی ہے، احتجاج کے ذریعے عالمی برادری کوباورکرایا جائے گا کہ بھارت کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے۔