پیرس (اشفاق احمد چودھری) تحریک آزادی کشمیر کے مجاہد اول اور آزادکشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقیوم خان کے انتقال پر افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماوں عمر رحمان ‘مشتاق خان جدون ‘ ابوبکر گوندل ‘ ابرار کیانی. میں زولفقار .یاسر قدیر .اشفاق چودھری .گلزاراحمد لنگڑیال .سہیل بھدر.سید ظریف .افضال گوندل .افضال ڈھل .طارق ندیم آرائیں .رانا عمران .خالد پرویز چودھری .ملک اصغر برہان ملک سعید اعوان .عارف مصطفائی .آصف جاوید .ندیم کلیار .ملک اعظم برہان .منور جٹ و دیگر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور عبدالقیوم خان نے پاکستان کی شہہ رگ کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے جدوجہد کا علم سب سے پہلے بلند کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق کی آواز بلند کی اور تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی۔
کشمیری عوام کیلئے سردار عبدالقیوم خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی فرانس کے رہنماوں نے سردار عبدالقیوم خان کی مغفرت و درجات کی بلندی کے ساتھ سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔