اٹلی، اسلام آباد (شیخ بابر سے) 9 دسمبر 2015 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردہ حالت میں ملنے والی کشمیری خاتون کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے ڈیڑھ ماہ کے قریب کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی قاتلوں کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے اگر فوری قاتل گرفتار نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار معروف کشمیری سماجی کارکن و صدر کشمیر کمیونٹی سردار شریف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ و خاندان تاحال کسی مسیحا کے منتظر ہیں جو انہیں انصاف فراہم کر سکیں وزیراعظم پاکستان، صدر، وزیراعلی پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر اعلی حکام متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مظلوم کشمیری خاتون کے قاتل جلد از جلد گرفتار نہ ہوئے تو پھر احتجاج کریں گے۔
یاد رہے کہ مذکوریہ کشمیر خاتون کا تعلق تحصیل دھیر کوٹ، ضلع باغ آزاد کشمیر سے ہے اس خاتون کی لاش اسلام آباد کے ایک ویرانے سے پولیس کو ملی تھی جسے پوسٹمارٹم کے بعد اسلام آباد میں ہی دفنایا گیا تھا کشمیری میڈیا کی بھرپور کوریج نے اس معاملہ کو حکام بالا تک پہنچایا تھا جس کے بعد اعلیٰ سیاسی قیادت اور انتظامی افسران نے متاثرہ کشمیری خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن تاحال قاتل گرفتار نہ ہو سکے۔