سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ سے) یورپ کی معروف نوجوان سماجی سیاسی شخصیت کشمیر کمیٹی سویڈن کے مرکزی سیکرٹری جنرل تیمور عزیز نے اپنے ایک بیان میں پاکستان تخریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے 25 فروری کو ہونے والے دورہ کوٹلی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیری کشمیر کی تقسیم کی سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
کشمیریوں نےایک لاکھ سے زائدجانیں اس لئے نہیں دیں کہ کشمیریوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا جائے یونائٹڈ کشمیر ہی مسلئہ کشمیر کا خل ہے۔ تیمور عزیز نے کہا کہ کوٹلی کے کشمیری اگر غیرت مند ہیں تو وہ عمران خان کو کوٹلی نہ آنے دیں عمران خان کشمیر کو اپنی میز پر پڑا ہوا کیک سمجھ رہے ہیں جس کو وہ جیسے چاہیں گے بانٹ کھائیں گے۔
عمران خان کو کشمیریوں سے معافی مانگنی چاہیے کیوں کہ ابھی عمران خان کا قد اتنا بڑا نہیں ہوا کہ وہ کشمیر اور کشمیریوں کے بارے کوئی فیصلہ کر سکیں اور نہ ہی وہ خطے کی نزاکت کو سمجھتے ہیں۔
مزید عمران خان اگر بیرسٹر سلطان محمود کے کہنے پر چلیں گے توان کو کشمیر میں ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی تیمور عزیز نے جہاں عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا وہاں وزیراعظم پاکستان میان نواز شریف کی کشمیر پر پالیسی کو سراہا اور اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران مسلۂ کشمیر کو اجاگر کرنے پر پوری کشمیری قوم کی طرف سے ان کو مبارکباد پیش کی۔