امریکہ، لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل ڈائریکٹر”کلاس”وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس نے” کشمیرڈے”کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو اپنی مرضی سے آزادرائے سے حق خودارادیت نہیں دیا جاتا۔
اس وقت تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی رہیں گی کیونکہ آزادی سے جیناہر انسان کا بنیادی حق ہے جو کبھی بھی چھینا نہیں جا سکتا۔
آج کے دن ہم دنیابھر میں انسانی حقوق کی ہونیوالی پامالیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور تمام ذمہ دار طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دیا جائے۔