کوئٹہ(یس نیوز)کشمور کا کانگو وائرس کا شکار 22سالہ نوجوان شیخ زاید اسپتال میں انتقال کرگیا۔ نوجوان کو تین روز قبل کانگو وائرس کے شبے میں اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 22سالہ نوجوان شیر زمان کو3روز قبل کانگو وائرس کے شبے میں رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا، جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق مریض اگر بر وقت ہسپتال لایا جاتا تو اس کے بچنے کے امکانات تھے ۔ہسپتال انتظامیہ نے کانگو وائرس سے انتقال کرجانےوالے شیر زمان کاتصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے ۔