قصور کے علاقے پتو کی اور سرائے مغل میں 2 مبینہ پولیس مقابلو ں میں 3 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہو گئے ہیں۔
Kasur: 3 dacoits killed in alleged police encounters
ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کے مطابق پتوکی اورسرائے مغل میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوں کی شناخت شہباز،افتخار اور اکرم نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ڈاکو 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔
ڈی پی او کے مطابق 6 ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہیں اسنیپ چیکنگ کے دوران روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔