لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور میں بچوں کی زیادتی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو لکھا گیا خط رجسٹرار کو موصول ہوگیا جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قصور واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور انکوائری کے لئے سیشن ججز کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا جائے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ایوان میں قصور واقعات کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ 280 بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو بنائی گئیں اور والدین کو بلیک میل کیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وضاحت کریں کہ اتنے بڑے جرم سے پولیس اور انتظامیہ کیوں لاعلم رہی اور گرفتار ملزموں سے تفتیش کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کو قصور واقعے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے درخواست لکھنے کا حکم دیا تھا۔