قصور(نمائندہ خصوصی) ننھی زینب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، شہریوں کو مقدمے میں فریق بننے کا فیصلہ، شمع بردار جلوس نکالا گیا، قصور میں زینب اور درندگی کا شکار دیگر بچیوں کیلئے شہریوں کا شمعیں جلا کر جلوس نکالا گیا ہے۔جلوس زینب کے گھر سے لاش ملنے کی مقام تک نکالا گیا، بچے بھی جلوس میں شریک ہوئے۔ جلوس میں ننھی زینب کے والد امین انصاری، پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور بھی شامل تھے۔ مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھی جلوس میں شرکت کی۔ بچوں اور بڑوں کے زینب ہم شرمندہ ہیں تیرا قاتل زندہ ہے، زینب اور دوسری بچیوں کو انصاف دو کے نعرے لگائے گئے۔ قصور بچائو تحریک کا چیف جسٹس سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ازخود نوٹس کارروائی کا حصہ بننے کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان بار کونسل کے وائیس چیئرمن احسن بھون قصور بچائو تحریک کی طرف سے عدالتوں میں پیش ہوں گے
قصور بچائو تحریک نے پولیس کی فائرنگ میں شہید ہونے والے شہریوں کے معاوضے کی رقم کم قرار دے کر مسترد کر دی۔ ہر جمعرات کو زینب کے گھر سے لاش ملنے کی جگہ تک شمع بردار ریلی نکالنے کا اعلان کردیا گیا۔