قصور میں چار روز سے لاپتا 5 سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے مل گئی۔ پولیس نے خاتون سمیت 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔
Kasur: missing from 4-days 5-year old girl reported found dead
ڈی پی او قصور علی ناصررضوی کہتے ہیں بچی کی لاش 24 گھنٹے پرانی لگتی ہے،ملزم کوجلدگرفتارکرلیں گے۔قصور کی رہائشی 5 سالہ عائشہ کے گھر میں چار روز قبل مہندی کی تقریب تھی۔ عائشہ کھیلتے ہوئی گلی میں گئی اور اچانک غائب ہو گئی۔گھر والے ساری رات ڈھونڈتے رہے لیکن عائشہ کا کچھ پتا نہ چلا۔۔ پولیس کو بلایا اور نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس نے قریبی علاقوں میں پوچھ گچھ کی۔ ایک خاتون سمیت 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ چار روز بعد بچی کی لاش سنیما روڈ پر زیر تعمیر مکان سے مل گئی۔لاش پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردیں۔