قصور : قصور میں خوف یا بدنامی کے باعث اب تک خاموش 24 مزید افراد سامنے آگئے ہیں، ادھر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 7 مزید ملزموں کو 27 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
قصور کے گاؤں حسین خان والامیں خوف یا بدنامی کے باعث اب تک خاموش 24 مزید افراد سامنے آ گئے، ان افراد نے اپنی درخواستیں تیار کر لی ہیں۔
دوسری طرف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور نے7مزید ملزموں کو 27 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ادھر جے آئی ٹی نے قصور پولیس سے ویڈیو کلپس اور دوسرے شواہد تحویل میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔