قصور تھانہ الہ آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
Kasur: two robbers killed in police encounter
پولیس کے مطابق پولیس مقابلےمیں ہلاک ہونے والا ڈاکوؤں کی شناخت عاشق عرف عاشقی اور فیاض عرف فیاضی کے نام سےہوئی ہے۔ دونوں ڈاکو 45 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔