لاہور(ویب ڈیسک) برطانیہ کاشاہی جوڑا اس وقت پاکستان کے دورے پرہے . پاکستان ودنیا بھرکے میڈیاکی جانب سے کیٹ کے جوتوں ،کپڑوں پربحث ہورہی ہے کہ ان کے جو تے کتنے مہنگے ہیں اورانہوں نے پاکستان میں آکرشلوارقمیض زیب تن کیاہواہے ان کاموازنہ ان کی ساس لیڈی ڈیانا سے کیا جارہا ہے کیونکہ جب وہ پاکستان آئیتھیں توانہوں نے بھی اسی قسم کالباس پہناہواتھا اس وقت عمران خان نے کرکٹرکے طورپران کااستقبال کیاتھاجبکہ ان کے بیٹے اوربہوکاوزیراعظم کےطورپراستقبال کیا .
اب برطانوی شہزادی کی اردو سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی ہے کیٹ مڈلٹن نے اردو میں ایس او ایس ولیج کے بچوں کو سالگرہ کی مبارکباد دے کر دل جیت لیے۔شاہی جوڑا دورہ پاکستان کے چوتھے روزلاہورپہنچا جہاں ان کا استقبال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورگورنرچوہدری محمد سرور نے کیا۔ لاہور میں شاہی جوڑا ایس او ایس ولیج گیا جہاں برطانوی جوڑے نے بچوں کی سالگرہ کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرپہلی بار شہزادی نے اردومیں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔دراصل ایس اوایس ولیج میں بچوں کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ سالگرہ کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن نے بچوں کو اردو میں مبارکباد دی اور بچوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آپ اس تقریب کا سب سے اہم حصہ ایمن، ابہام اور دانیال آپ سب کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ کیٹ مڈلٹن کو اردو میں مبارکباد دیتے دیکھ کروہاں موجود تمام لوگ خوشی سے تالیاں بجانے لگے اور وہاں موجود تمام لوگ ان کے ہم آواز ہو گئے ۔ شاہی مہمانوں نے ایس او ایس ویلیج میں یتیم و نادار بچوں کے ساتھ اپنا قیمتی وقت گزارا۔ ان کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی تعریف کی اور ویلیج میں بچوں کو دی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازاں شاہی جوڑے نے تینوں بچوں سے ہاتھ ملایا۔ایس او ایس ولیج میں ننھے بچوں سے ملاقات کے بعد شاہی جوڑے نے لاہور کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی پلیئرز کے ساتھ خوب کرکٹ کھیلی۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے شاہی جوڑے کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں سے متعارف کرایا اور پھر شہزادی مڈلٹن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ اور پھر رات گئے شاہی جوڑا اسلام آباد روانہ ہو گیا۔