مردان: مردان میں کاٹلنگ چورنگی چوک چیمئپنزٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کےنام منسوب کردیا گیا۔
Katling Chourangi Square in Mardan attributed with name of Fakhar Zaman
مردان سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخرزمان نے چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بہترین پرفارمنس دے کرقوم کا سرفخرسے بلند کیا جس کے بعد اب مردان میں کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام منسوب کردی گئی ہے جوان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔ ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایارنے کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام منسوب کرنے کا ایگزیکٹیوآرڈرجاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان اورقومی کرکٹ ٹیم نے قوم کوعید کا تحفہ دیا، شاندارکارکردگی کےاعتراف میں چوک کوفخرزمان کےنام سے منسوب کیا۔ واضح رہے کہ فخرزمان چیمپئنزٹرافی کے 4 میچوں میں دو نصف اورایک سنچری اسکورکرکے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جب کہ فائنل میں ان کی بنائی گئی شاندارسنچری نے جیت میں خاصی مدد کی تھی۔