counter easy hit

کترینہ نے سلمان سے پھر رابطے بڑھانا شروع کر دیئے

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے حالیہ اپنی چند فلموں کی مسلسل ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر پرانے دوست سلمان خان سے آئندہ فلم کے لئے مشورہ کرنے کی ٹھان لی۔

Katrina again move closer to the Salman

Katrina again move closer to the Salman

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکا میں موجود ہیں لیکن وہ جلد بھارت آکراپنے کامیاب مستقبل کا سفر آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ ” فتور” اور ” بار بار دیکھو” جیسی فلموں کی ناکامی کے بعد کترینہ کیف شدید مایوسی کا شکار ہیں لیکن انہوں نے ایک مرتبہ پھرفلم انڈسٹری میں دوبارہ اپنا سکہ منوانے کے لئے سلمان خان سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور سلمان نے ” ٹائیگر زندہ ہے” پروجیکٹ پرکام شروع کردیا جب کہ کترینہ نے مستقبل قریب میں کسی بھی فلم کو سائن کرنے کے لئے سلمان خان سے مشورہ کرنے کی ٹھان لی جب کہ چھٹیوں سے قبل وہ پاکستانی فنکار فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں لیکن پاکستانی فنکار پربالی ووڈ میں پابندی کے بعد فلم کی شوٹنگ درمیان میں ہی رہ گئی اور کترینہ چھٹیاں گزارنے امریکا روانہ ہوگئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website