ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں سلمان خان کو بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر مبارک باد دینی چاہیئے تھی جووہ نہیں دیکھ سکیں اور اس پر انہیں افسوس ہے۔
کترینہ کیف نے انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے بجرنگی بھائی جان تاخیر سے دیکھی لیکن وہ اسے دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوئیں۔ فلم میں سلمان خان کی اداکاری لاجواب ہے اور اس میں انہوں نے ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ کی یاد تازہ کردی۔
لیکن اس کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کا سہرا فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کو بھی جاتا ہے جنہوں نے بہت خوبصورت انداز میں حساس موجوع پر فلم بنائی، انہیں بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر سلمان خان کو مبارکباد دینا چاہیے تھا لیکن وہ ایسا نہ کرسکیں جس پر انہیں افسوس ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپورسے قبل کترینہ کیف کی سلمان خان سے گہری دوستی کے چرچے کئی برسوں تک زبان زد عام رہے، چند ماہ قبل دبنگ خان نے اپنی منہ بولی بہن ارپیتا کی شادی کی تقریب کے دوران سرعام بھی کہا کہ انہوں نے کترینہ کو خان بنانے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے کپور بننا پسند کیا۔