ممبئی: (یس نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے سلمان خان اور رنبیر کپور سے محبت میں ناکامی کے بعد تیسری بار محبت میں گرفتار ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ رہا جب کہ دونوں اداکاروں کے درمیان بات شادی تک بھی جا پہنچی تھی لیکن رنبیر کپور سے بڑھتی قربتوں کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی اور پھررنبیر کپور اور کترینہ میں بھی 6 سال معاشقہ قائم رہا اور پہلی بار کی طرح اداکارہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ایک بار پھر انہوں نے تیسری محبت کی جانب اشارہ کیا ہے۔
اپنے انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ محبت میری زندگی کی سب سے اہم چیز ہے کیوں کہ مجھے محبت پر 100 فیصد اعتماد ہے جب کہ محبت ایک خوبصورت جذبے کا نام ہے اسی لیے کسی بھی انسان کو دوبارہ محبت کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔