بالی ووڈ اداکارہ نے تبت کے روحانی پیشوا کیساتھ تصویر فیس بک پر شیئر کی جسے انہوں نے چند ہی گھنٹے بعد ہٹا لیا۔
ممبئی: کترینہ کیف نے تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر فیس بک پر شیئر کی جسے انہوں نے چند ہی گھنٹے بعد ہٹا لیا۔ تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پہلے سے لی گئی تھی مگر چند ہی گھنٹے میں تصویر وائرل ہونے کے بعد اسے اداکارہ نے اپنے فیس بک پیج سے ہٹا لیا۔ شیئر کی گئی تصویر میں کترینہ کیف اور 82 سالہ دلائی لامہ کو ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملائے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔